زمین کے تنازع پر بااثراد کا دھاوا، کلہاڑیوں کے وار سے بچی جاں بحق، خاتون سمیت 8افراد زخمی

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

123مظفرگڑھ (یو این پی) خان گڑھ میں بااثرافراد کے حملے میں چھ سالہ بچی جاں بحق اور خاتون سمیت 8افرادزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زمین کے تنازع پر بااثرافراد نے دھاوابول دیا اور کلہاڑیوں کے حملے میں خاتون سمیت آٹھ افرادزخمی ہوگئے ، خاتون کا ہاتھ کلہاڑی کے وار سے کٹ کرالگ ہوگیا جبکہ علیشہ نامی بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق مدعی کی درخواست پر13افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں مزیدکارروائی آگے بڑھائی جائے گی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes