بھارت کشمیر میں زمینی و آبی وسائل پر قابض ہو رہا ہے: سید علی گیلانی

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

123جموں (یو این پی) حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کے زمینی و آبی وسائل پر طاقت کے زور پر قبضہ کر رہا ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے والے حریت رہنماءسید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیر کے زمینی و آبی وسائل پر قابض ہونا چاہتا ہے جبکہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کرتے ہوئے کشمیری خواتین کی عزت کو تار تار کر دیا ہے۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ گزشتہ 25 سالوں میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں لاکھوں کشمیریوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن انہیں ان کا حق ضرور ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题