بارسلونا(ایم ایم سہوترہ)بارسلونا کے نوااحی علاقہ سانتا کلوما میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنے والی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک شرکاء نے مقا می طور پر مذہبی رواداری او ر ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام مکاتب فکر نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ۔تاکہ انسانیت دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر سطح پر متحد ہو کر ان کا مقابلہ کیا جاسکے۔اجلاس میں سانحہ شکار پور کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات اسلامی روح کے منافی ہیں۔جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔اجلاس میں بھائی چارے کے فروغ اور علاقہ میں سماجی برائیوں کے خاتمہ انتظامیہ سے مکمل تعاون اورعلاقہ کے تمام مکاتب فکر کو متحد متفق رکھ کر ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے پر زور دیا گیا۔ اس اجلاس میں تمام شرکاء نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جوزفین کرسٹینا کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔