شریف فیملی نے تمام تر اختیارات اپنے خاندان میں تقسیم کیے ہوئے ہیں غلام مرتضیٰ جتوئی

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 901)      No Comments
News Photoset Rajanpurراجن پور(یواین پی) حکموت میں شامل وزرا کو حکمران ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر رہے ہیں ۔ بڑی بڑی وزرتوں پر فائز وزرا کے پاس کوئی اختیارات موجود نہ ہیں ۔ شریف فیملی نے تمام تر اختیارات اپنے خاندان میں تقسیم کیے ہوئے ہیں ۔۔۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر انڈسٹری و پروڈکشن غلام مرتضیٰ جتوئی نے اپنے ایک روزہ راجن پور کے دورے کے دوران کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار جہانذیب خان دریشک ، ن لیگ کے رہنما سردار طارق خان دریشک ، مخدوم ندیم شاہ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سردار جہانذیب خان دریشک عرف چاند خان دریشک نے غلام مرتضیٰ جتوئی کو روایتی شال بھی پہنائی ۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف اور پیر پگارا کے ساتھ الائنس اور شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے ۔ اپنے ایک روزہ دوراے کے دوران انھوں نے راجن پور کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات افتخار پاشا ، سردار منظور خان دریشک ایڈوکیٹ ، غلام رسول خان رند، سید توقیر شاہ ، سردار قصور خان دریشک ، انجینئر محمد امجد فاروق و دیگر بھی شامل تھے
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题