اب موبائل فون بطور تھری ڈی کیمرہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

Published on October 27, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

\"4\"

نیویارک…گزشتہ کچھ سالوں سے جہاں تھری ڈی فلموں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تہلکہ برپا کیا ہوا ہے وہیں دنیا بھر میں تھری ڈی آلات اور تکنیک کے فروغ و استعمال کا رجحان بھی بیحد بڑھ گیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایسی موبائل فون ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے جس کی بدولت موبائل فون کیمرے سے لی گئیں تصاویر کو حیرت انگیز تھری ڈی ایفیکٹس سے مزین کیا جا سکتا ہے۔\”سین ایپ \”نامی اس موبائل فون ایپلیکشن کے ذریعے موبائل کیمرے سے تصویر کھینچ کر اس میں جدید تھری ایفیکٹس پیدا کئے جا سکتے ہیں جنہیں بعد میں موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے باآسانی دیکھا بھی جا سکتا ہے ۔اس انوکھی ٹیکنالوجی کی بعد ایک عام سی تصویر بھی ایسے حرکت کرتی اور اسکرین سے باہر آتی محسوس ہوتی ہے جیسے اس میں جان بھردی گئی ہو تاہم فی الحال یہ سہولت صرف آئی فون یوزرز کیلئے ہی دستیاب ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题