درگاہ عالیہ صوفی اللہ داد سہو کے سجادہ نشین خواجہ نور محمد سہو مذہبی امور کیلئے شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 886)      No Comments

6-2-2015
وہاڑی( یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہبا ز شریف نے درگاہ عالیہ صوفی اللہ داد سہو کے سجادہ نشین خواجہ نور محمد سہو کو مذہبی امور کیلئے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے خواجہ نور محمد سہو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد لاہور سے شیخ فا ضل پہنچے تو ان کے مریدین اور معز ز ین علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ان کے ہمراہ ایم این اے سید سا جد مہدی سلیم اور ایم پی اے یوسف کسیلیہ بھی تھے خواجہ نورمحمد سہو نے شیخ فاضل پہنچ کر معروف صوفی بزرگ اللہ داد سہو کے مزارِ اقدس پر ایم این اے ساجد مہدی سلیم اور ایم پی اے یو سف کسیلیہ کے ہمراہ چادر پو شی کی اور ملکی خوشحالی اور استحکام اور سلا متی کیلئے خصوصی دُعا کی بعد ازاں انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور معا شرتی امن کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں گے اور بزرگانِ دین کے طریقہ کار کے مطابق محبت اور اخو ت کا پیغام پھیلا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme