بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،تسنیم اسلم

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

0111
اسلام آباد(یو این پی) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت پر پاکستان کے تحفظات اصولوں پر مبنی ہیں،سلامتی کونسل توسیع کے بجائے اصلاحات ہونی چاہیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کے اضافے سے طاقت کے نئے مراکز پیدا ہونگے۔ان کا کہناتھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سلامتی کونسل میں کام کیطریقہ کارمیں بہتری سمیت شفافیت اورارکان کی بہتر نمائندگی کی ضرورت ہینہ کہ طاقت کاایک نیامرکز قائم کرنے کی ۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ بھارت نے بندوق کیزورپر کشمیر میں انتخابات کرائے، یہ حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں،ہندوستان اپنے پہلے وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات بھول گیا ہے، کشمیری عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی قربانیاں دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ زبردستی الحاق کی حمایت نہیں کرتے۔ ترجمان نیبتایاکہ چین کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے، چین کیصدر بھی 2015 میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔تسنیم اسلم نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے کی تاریخوں اور ایجنڈے پر کام جاری ہے ۔ تاہم دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائیگی۔ ترجمان دفترخارجہ نیبتایاکہ بغداد میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین کی واپسی کے لیے سفارتی اہلکار متعلقہ ایرلائن کیساتھ رابطیمیں ہے ۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دسمبر 2015 تک مکمل ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题