اداکارہ شردھا کپور کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

Published on February 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

014
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور کے چند مداح ادکارہ کی جھلک د یکھنے کیلئے اور ان سے ملاقات کرنے کیلئے گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو چکمہ دے کر اداکارہ کے گھر کے کمرے میں گھس آئے اور چھپ گئے۔یواین پی کے مطابق اداکارہ اس دن اپنی نئی فلم’’اے بی سی ڈی- ٹو‘‘کی عکسبندی سے فارغ ہوکر دو بجے گھر پہنچیں اور کمرے میں داخل ہوئیں تو یہ تینوں میں مداح باہر نکل آئے۔وہ پہلے تو پریشان ہوگئیں لیکن انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ انہیں پریشان کرنے نہیں بلکہ صرف ملنے آئے ہیں کیونکہ وہ ان پسندیدہ اداکارہ ہیں۔وہ ان کا تعاقب کررہے تھے تاکہ ان سے ملیں لیکن کامیاب نہیں ہوئے تبھی انہوں نے یہ حربہ آزمایا ، اس پر وہ معذرت بھی چاہتے ہیں۔اداکارہ نے انہیں واپس جانے دیا لیکن اس کے بعد سے ان کے گھر سیکیورٹی گارڈ کی نفری بڑھادی گئی تاکہ دوبارہ کوئی اس طرح گھس نہ سکے۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مداحوں کے پیار ہے، وہ خوش قسمت ہیں کہ ان سے اتنے لوگ پیار کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ غلط تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes