کابل (یو ا ین پی) افغان صدرا شرف غنی نے اجمل عبید عابدی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اجمل عبید عابدی کی صدر کا نیا ترجمان مقرر کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عابدی صدرغنی کے اعلیٰ مشیروں میں سے ایک ہیں اور وہ الیکشن کے دوران پالیسی ساز تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ناظف اللہ سالار ہی افغان صدر کے ترجمان تھے۔