منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں ایئرپورٹ منیجر گرفتار  

Published on February 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

123لاہور (یو این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئرپورٹ کے شفٹ سٹیشن منیجر کو منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے اہلکاروں نے ایک شخص کو مشکوک جا ن کر اسے روک کر اس کی تلاشی لی لیکن کچھ بھی برآمد نہیں ہوا لیکن بعد ازاں تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ایئرپورٹ کا شفٹ سٹیشن منیجر زاہد شریف اس کے ساتھ ملا ہواہے اور اس نے مسافر کو منشیات سے بھرا ہوابیگ پہنچانا ہے جس پر اے این ایف نے فوری حرکت میں آتے ہوئے منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مسافر اور ایئرپورٹ منیجر اے این ایف کے اہلکاروں کی حراست میں ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes