عارف والا(رانا نذیر احمد شاہین)پانچویں،آٹھویں کے امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ کا اعلان۔گریڈ 5کے امتحان21فروری سے شروع ہوکر 26فرور ی اور گریڈ 8کے 27فروری سے شروع ہوکر4مارچ کو اختتام پذیرہوں گے۔تفصیل کے مطابق پنجاب ایگزیمینیشن کمشن کے تحت ہونے والے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انتظامات کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا۔چند روز میں نگران اور دیگر عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی جائیں گیں۔دریں اثناء والدیں نے حکومت پنجاب سے امتحانات کے دوران فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا ۔