جی سی سی اپنے مفادات کے لئے ہر قدم اٹھائے گی ترجمان

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

gcc
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے یمن کے دارالحکومت میں شیعہ حوثی باغیوں کی جانب سے اقتدارپر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے انہوں نے ایک اہم عرب ملک میں پیداہونے والے سیاسی بحران کے پُرامن سیاسی حل کی کوشش ناکامی سے دوچارکیا ہے ۔عربی چینل العربیہ کے مطابق تنظیم نے یمنی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق دستوری اعلان کو امن عمل کے لئے انتہائی نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ’’بغاوت ‘‘ سے ملک ’’اندھیری سرنگ‘‘بن جائے گا ۔جی سی سی کے ترجمان کے مطابق یمن میں سیکیورٹی صورتحال کا علاقے کے حالات پر براہ راست اثراندازہونے کا اندیشہ ہے اس لئے جی سی سی اپنے مفادات کے لئے ہر قدم اٹھائے گی ۔خلیجی ممالک نے بین الاقوامی برادری پربھی زور دیاہے کہ وہ بحران کے حل کے لئے کوشیش تیز کریں اوراقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر بھی زور دیاگیاہے کہ وہ متعلقہ قراردادوں کے نافذکرنے میں اپنا کردار اداکرے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes