بورے والہ،صحافی کی بیوی سے احاطہ عدالت میں موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

crime
مقدمہ واپس نہ لینے پر سائلہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ،تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی
بورے والا(یواین پی ) مقامی صحافی کی بیوی کو احاطہ عدالت میں ذدوکوب ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں ،موبائل اور نقدی چھین لی گئی تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی لیاقت علی آرائیں کی بیوی مقبول اختر ایک مقدمہ کی پیشی کے لئے عدالت میں آئی تو مخالفین طارق محمود،نذیر عرف سرور،ظہوراں بی بی،سیلم عرف سیما اور محمد یونس نے سامنا ہوتے ہی مقبول اختر کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا انکاری پہ زدوکوب کیا۔ مسماۃ مقبول اختر کے واویلہ کرنے پہ ان کے شوہر لیاقت علی ،ظفر اقبال اور صفدر موقع پہ پہنچے تو مخالفین جاتے ہوئے مقبول اختر سے نوکیا موبائل اور نقدی15000ہزار روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعہ کی تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی ہے۔ سائلہ نے درخواست میں کہا کہ ان کی جان کو مخالفین سے شدید خطرہ ہے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور مخالفین کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لاتے ہوئے انصاف کا بول بال کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes