ہما قریشی اردو شاعری کی شوقین نکلیں

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 4,870)      No Comments

06666666
ممبئی۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی اردو شاعری کی شوقین نکلیں۔ ذرائعکے مطابق اداکارہ ہما قریشی نے حال میں اردو شاعری کا نیا مشغلہ اپنالیا ۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اردو شاعری کی متعدد کتابیں خرید کر اپنے گھر کی لائبریری میں لگا دی ہیں جنہیں وہ فرصت میں پڑھتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاعری خوبصورت لگاؤ ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شاعری کی کتابیں پڑھ لیں۔ وہ مزید شاعری کی کتابوں کی تلاش میں ہیں تاکہ ان کتابوں کی مزید کلیکشن کو وسیع کر سکیں ۔ یہ کتابیں معلومات اور تجربات کا خزانہ ہیں۔ اداکار کی آئندہ فلم ’’ بدلا پور‘‘ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题