وہا ڑی ( یواین پی) پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع وہاڑی کے تعلیمی اداروں میں کمیونٹی سیفٹی کی تربیت کا کام جاری ہے اس سلسلہ میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر(ریسکیو 1122)وہا ڑی محمد اکرم پنو ارکی زیر صد رات سنٹر ل ریسکیو اسٹیشن پراجلاس منعقد ہوا جس میں یو نین کو نسل کی سطح پر کمیو نٹی ایمر جنسی ریسپا نس ٹیم کے قیا م اور تما م سکو لو ں میں ابتد ائی طبی امد اد ،فا ئر سیفٹی ،ہنگا می اخر اج اور سکو ل سیفٹی کے بارے میں لائحہ عمل پر غور کیا گیا اس مو قع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی عبد الجبا ر ،کنٹر ول روم انچا ر ج محمد عمر ان ،سٹیشن کو آرڈینیٹر اصغر نو از ،میڈیا فو کل پر سن و قا ص انو ر ،آصف بر ولہ اور کمیو نٹی ٹیم کے ارکان شا مل تھے محمد اکرم پنو ار نے کہا کہ پنجا ب ایمر جنسی سر وس وہا ڑی محفو ظ معا شر ے کے لیے کو شا ں ہے اس کے حصو ل کے لیے ہر ممکن قد م اٹھا یا جا رہا ہے اس سلسلہ میں تما م ریسکیو ر ز کو تر بیتی کو ر س کر وا ئے جا ر ہے ہیں جو ضلع وہا ڑی کی تینوں تحصلیو ں میں مو جو د تعلیمی اداروں میں تربیت فراہم کر یں گے انہو ں نے کہا کہ ما ہ فر ور ی کے اختتا م تک سر کا ری و نیم سر کا ری سکو لز کے طلبا ء اور اسا تذ ہ کو ابتد ا ئی طبی امد ا د ،فا ئر سیفٹی ،ہنگا می اخر اج اور سکو ل سیفٹی کی ٹر یننگ مکمل کرا دی جا ئے گی
ای ایس ٹی (انگریزی ٹیچرز) ضلع وہاڑی کی سینیارٹی لسٹ میرٹ کے مطابق تیار کر کے ایلیمنٹری آفس میں آویزاں
وہاڑی ( یواین پی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وہاڑی محمد معروف کے مطابق پنجاب سروسز ٹریبونلکے فیصلہ کے مطابق ای ایس ٹی (انگریزی ٹیچرز) ضلع وہاڑی کی سینیارٹی لسٹ میرٹ کے مطابق تیار کر کے ایلیمنٹری آفس میں آویزاں کر دی گئی ہے متعلقہ اساتذہ13فروری تک سینیارٹی لسٹ کا ملاحظہ کر کے اپنے اعتراضات 16فروری تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ پنجاب سروس ٹریبونل کے فیصلہ کے مطابق ای ایس ٹی (انگلش ) ضلع وہاڑی کی 2مارچ2013ء کو نوٹیفائی کی گئی سینیارٹی لسٹ اب کالعدم ہو چکی ہے