یوکرین سے متعلق سفارتکاری پر کوئی اختلاف نہیں، جان کیری

Published on February 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

06
واشنگٹن ۔۔۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی یوکرائن کے بحران پر اپنی سفارت کاری پر متحد ہیں۔گذشتہ روز جرمنی کے شہر میونخ میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ مشرقی یوکرین میں تنازع کو ختم کرنے کے لیے فرانس اور جرمنی کی طرف سے ایک منصوبے کے قیام کی کوششو ں کی حمایت کرتا ہے۔امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بحراوقیانوس کے آر پار اوباما انتظامیہ کی طرف سے کیف حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق غووخوض کے حوالے سے شدید اختلاف ہے اس کے باوجود کیف کو اسلحہ فراہم کرنے یا نہ کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے، کیری نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان اس بحران سے نمٹنے اور اس سے متعلق روس کے کردار کے بارے میں اختلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ ہی کوئی تقسیم ہے نا ہی کوئی تفریق ہے میں یہ سنتا رہتا ہوں کہ لوگ تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم متحد ہیں اور ہم مل کر کام کررہے ہیں۔فرانس اور جرمنی کشیدگی میں اضافہ کو بنیاد بنا کر اس طرح کے اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں اوران کے خیال میں اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔روس نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے فراہم کیے جانے والے اسلحے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog