بورے والہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے بانی ڈاکٹر مختار بیگ نے ’’شوابے ہومیو کلینک ‘‘کاافتتاح کیا
بورے والہ(یواین پی) گزشتہ روز’’بورے والہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسو سی ایشن بورے والہ‘‘ کے بانی بزرگ ڈاکٹر مختار بیگ نے ’’شوابے ہومیو کلینک ‘‘کاافتتاح کیاافتتاح کے موقع پہ ڈاکٹر بی اے خرم ،ڈاکٹر احسن رشید میاں،ڈاکٹررانا فہیم ،ڈاکٹرابرار احمد،ڈاکٹرسلیم احمد،ڈاکٹرمحمدانوار،ڈاکٹر منصورالحق شاہد،ڈاکٹر زاہد حسین ،ڈاکٹرطارق چشتی،ڈاکٹرخواجہ سلمان،ڈاکٹروقاص خرم ،عبدالروف اور حمزہ خرم موجود تھے تلاوت قرآن پاک اور دعائے خیر قاری محمد شاہدنے کی،اس موقع پہ ’’شوابے ہومیو کلینک ‘‘کے ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری نے آنے والے معزز ڈاکٹر زصاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھک سستا ،بالمثل اور بے ضرر طریقہ علاج ہے ہم سب کو دکھی اور بیمار انسانیت کے دکھوں کا مداواکرنا چاہئے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے عفریت میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لئے ہمیں مل جل کر عملی اقدامات کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو سستی طبی سہولتوں کی فراہمی ہو۔