وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

011
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(یواین پی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبار شریف سے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا پختہ عزم کرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف صرف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے۔حکومت سیاسی جماعتوں کے سا تھ مل کر ملک کو مسائل کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes