اسلام آباد (یو این پی) چیئر مین اوگراسعید احمد نے اپنے خلاف دائر ریفرنس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول بحران کا ذمہ دار سعید احمد کو ٹھہرا کران کے خلاف ریفرنس فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں دائر کیا تھا حکومت نے ریفرنس اوگرا آرڈیننس کے سیکشن 3 کی شق11 کے تحت دائر کیا تھا۔ مگر چیئرمین اوگرا نے اپنے خلاف دائر کیے جانے والے ریفرنس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ پٹرول بحران کے ذمہ دار نہیں ہیں اور ان کو جبری رخصت پر نہیں بھیجا جا سکتا، ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا ریا ہے۔