امریکہ میں ایک شخص نے 3 مسلمانوں کو قتل کر دیا

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 919)      No Comments

123واشنگٹن (یو این پی) امریکہ کی ریاست کیرولانہ میں ایک شخص نے 3 مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 46 سالہ شخص کریگ سٹیفن نے 3 مسلمانوں کو قتل کر دیا جبکہ مقتولین کی شناخت 23 سالہ ڈیاہ شیڈی براکت، 21 سالہ یوسر ابو صلحہ اور 19 سالہ رضن ابو صلحہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے تین مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر چیپل ہل سے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابو صلحہ نارتھ کیرولانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ڈینٹسٹری کی طالبہ تھیں۔ تاحال پولیس نے قتل کے محرکات بیان نہیں کیے جبکہ پولیس فوری طور پر واقعہ پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھی۔ اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے ان مقتولین سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کے لیے فیس بک پر پیج بھی بنا لیا ہے جہاں ان سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy