ممبئی۔۔۔بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کے سوئس بینک میں اکاؤنٹ کا انکشاف کیا گیاہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم پردیس سے شہرت حاصل کرنے والی ماہیما چوہدری کے سوئس بینک میں اکاؤنٹ کا پتہ اس وقت چلا جب حکومت نے بھارتی شہریوں کی کالے دھن پر مبنی سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کیں۔ ذرائع کے مطابق سوئس بینک میں ماہیما کا اکاونٹ اس کے اصل نام ریتو چوہدری کے نام سے ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔