بارسلونا، ق لیگ سپین خواتین ونگ کی صد جوزفین کرسٹیناکی مسیحی وفد کے ہمراہ لارڈ نذیر سے ملاقات

Published on February 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

Barsalonaبارسلونا(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ق سپین خواتین ونگ کی صدر اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والی محترمہ جوزفین کرسٹینانے برطانیہ سے آئے ہوئے معروف کشمیری رہنما لارڈ نذیر احمد سے پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ ہلٹن ہوٹل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ لارڈ نذیر احمد نے جوزفین کرستینا کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا تے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ آپ سیاست کے علاوہ سماجی کا موں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ ایسی خواتین کم ہی ہوتی ہیں جو ویلفئرکے کاموں میں دلچسپی لیتی ہیں۔ جوزفین کرسٹینا نے اپریل میں ہونے والے اپنے پروگرام میں شرکت کیلئے لارڈ نذیر کو دوبارہ بارسلونا آنے اور پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے آنے کا وعدہ کیا۔ اس سے قبل جب لارڈ نذیر ہلٹن ہوٹل کے ہال میں داخل ہوئے تو پاکسلونا ریڈیو کے ڈائریکٹر راجہ شفیق الرحمن کیانی نے تمام ملاقاتیوں کا الگ الگ تعارف کراتے ہوئے کمیونٹی کیلئے انکی خدمات سے بریف کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں مسیحی کمیونٹی کے وفد میں ولسن غوری۔لعذرس مسیح۔کامران جاوید،جاوید بھٹی کے علاوہ پاکستان پریس کلب سپین کے صدر حق نواز چوہدری، ن لیگ آزاد کشمیر سپین کے فنانس سیکریٹری راجہ محمد رفیق، ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر فاروق ، چوہدری شرافت علی،حاجی طاہر جاوید،چوہدری امتیاز وڑائچ اور انصاف کے چیف ایڈیٹر ممتاز منیر سہوترہ شامل تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes