ہارون آباد( یواین پی)قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے پشاور حیات آباد جمعہ کے روز امام بارگاہ مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کاکسی بھی مذہب و مسلک سے تعلق نہ ہے اور نہ ہی یہ انسان کہلوانے کے حقدار ہیں موجودہ حکمران اور خیبر پختونخواہ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں قوم ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے میں حق مجانب ہے لہٰذا وزیر اعظم نواز شریف سمیت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک فی الفور حکومت سے دستبرداری کا اعلان کریں ڈاکٹر احسان باری نے کہا کہ حکومتی تمام تر اقدمات محض دکھاوا اور زبانی جمع خرچ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس میں چالیس نئے جج تعینات کیے جائیں اور انہیں بمعہ وکلاء و گواہان کے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے جو دن رات کی بنیاد پر صرف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرکے جلد ازجلد فیصلہ کریں اس طرح سے فوجی عدالتوں کی بھی ضرورت نہ پڑے گی اور آئین و قانون کے مطابق جلد فیصلوں اور ان پر عمل درآمد ہو سکے گااو ایسا عمل دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔