سابق صدر آصف علی زرداری کی امام بارگاہ پر حملے کی مذمت
Published on February 14, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 367) No Comments
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں میڈیا کے مطابق 19افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ سابق صدر نے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردوں کو شکست فاش دینے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشتگرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے یہ حملے دہشتگردوں کے پراگندہ ذہنوں کی ترجمانی کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کبھی بھی دہشتگردی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ کے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ہدایت کی کہ وہ شہیدوں کے خاندانوں کے پاس جا کر ان سے تعزیت کریں اور انہیں ہر قسم کی مدد اور تعاون مہیا کریں۔ سابق صدر نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 97
Related
WordPress主题