کرکٹ کا عالمی میدان سج گیا

Published on February 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 826)      No Comments

066666ویلنگٹن (یو این پی) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا، شائقین پر کرکٹ کے بڑے ایونٹ کا سحر طاری ہوگیا، میگا ایونٹ کا پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں آج کھیلا جائیگا۔ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا۔ بھارت نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق کرکٹ پر آئندہ چار سال جو بھی ٹیم حکمرانی کرے گی اس پر انعامات کی بارش ہوگی۔ تمام ٹیموں نے کرکٹ کے بڑے معرکے کیلئے بڑے بڑے خواب سجالئے ہیں۔ 2015ء ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آئی سی سی 48 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دیگا۔ رنر اپ کو 25 لاکھ سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کو سات لاکھ 66 ہزار اور کوارٹر فائنلسٹ کو تین لاکھ 83 ہزار ڈالر ملیں گے ۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں میچ سے کریں گے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے پاس میزبان ہونے کی وجہ سے ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا بھی ٹائٹل کی دوڑ کی مضبوط امیدوار ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کے میگا ایونٹ 2015ء میں 37 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔ شائقین 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو بھی فلڈ لائٹس میں دیکھ سکیں گے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچز میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور ہر ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔ ورلڈ کپ کے تمام کوارٹر فائنل میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا 26 جبکہ نیوزی لینڈ 23 میچز کی میزبانی کریگا، میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes