الله اُس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے نظامِ کائنات کا سنبھالنے والا ہے (2) اُس نے تجھ پر یہ سچی کتاب نازل فرمائی جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اُسی نے اِس کتاب سے پہلے تورات اور انجیل نازل فرمائی (3) وہ کتابیں لوگوں کے لیے راہ نما ہیں اور اسی نے فیصلہ کن چیزیں نازل فرمائیں بے شک جو لوگ الله کی آیتوں سے منکر ہوئے اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور الله تعالیٰ زبردست بدلہ دینے والا ہے (4) الله پر زمین اور آسمان میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں (5) ۔