دیگر اضلاع کی طرح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے ۔ ڈی سی او جھنگ

Published on February 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

dco
جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کیلئے اشیائے خوردونوش کی فروخت طے شدہ نرخ ناموں کے مطابق یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ،سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ کے نظام کو شفاف بناکر دیگر اضلاع کی طرح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈی سی او نے افسران کو تاکید کی کہ وہ روزمرہ کی اشیائے خودونوش کو طے شدہ ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ہو ل سیلروں اور ڈیلروں کی طرف سے سپلائی کی موثر نگرانی کی جائے جبکہ سبزی اور پھلوں کو سستے داموں عوام کو فراہم کرنے کیلئے منڈیوں میں بولی کے مراحل کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کی جاسکے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران کو اپنی کارکردگی عملی طور پر مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے حوالہ سے قابل عمل فیصلے کر کے ان پر ہرممکن طریقے سے عمل درآمد کر وایا جائے گا اور اس موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی مدعوکیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ افسران آئندہ اجلاس میں اپنی کارکردگی رپورٹ لازمی طور پر ہمراہ لائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes