لاہور ( یو این پی ) پاک بھارت میچ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے جبکہ اس حوالے سے فلمی ستارے بھی ٹیم کی سپورٹ میں کم نہیں ہیں۔پاکستانی اداکارہ میرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صبح ہونے والا پاک بھارت میچ پاکستان ہی جیتے گا۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو قوم کا اعتماد حاصل ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی بہت مضبوط ہے جس کے باعث یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم فتح سے ہمکنار ہو گی۔