مقبول بٹ کےنظریات ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں‌گے تقریب سے شرکاء کا خطاب

Published on February 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

zb
جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بھٹی)مقبول بٹ شہید تو ہو گئے لیکن ان کے نظریات ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گئے سردار سلیم سربراہ شعبہ سفارتی امور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب۔ جرنلسٹ فاونڈیشن کشمیر کے دونوں طرف کے صحافیوں کو دعوت دیتی ہے کہ مل کر کشمیر کی آواز بنیں ۔سردار عثمان جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فاونڈیشن گلف ریجن۔تفصیل کے مطابق جدہ میں مقبول بٹ شہید کی یاد میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی ومر کے سربراہ سردار سلیم تھے ۔ تقریب کی صدارت میر اورنگزیب صدر جے کے ایل ایف جدہ نے کی ۔تقریب میں جے کے ایل ایف سعودی عرب کے چیف آرگنائزر سائیں واجد ،آرگنائزر ظفر حنیف ،جے کے ایل ایف نائب صدر جدہ کے علاوہ پورے سعودی عرب سے درجنوں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سردار ظفر امیس نے حاصل کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم نے کہا مقبول بٹ تو شہید ہو گیا لیکن اپنے نظریات کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر گیا ۔کشمیری قوم کی تاریخ 6000سال پرانی ہے ہماری جنگ انڈین عوام یا پاکستانی عوام سے نہیں ہے بلکہ ہماری جنگ اس فرد یا ایسے حکمرانوں کے خلاف ہے جو کشمیر کی معدنیات ،زمین،یا کشمیر کے پانی پر قابض ہیں انہوں نے مقبول بٹ اور افضل گورو کی باقیات کو بھی ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا کچھ دن پہلے کچھ صحافیوں نے مقبول بٹ شہید کے خلاف جو پروپیگنڈہ کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے مطالبہ کیا ہماری اے کےفورس کو بحال کیا جائے وزارت خارجہ کو بحال کیا جائے وزارت دفاع کو بحال کیا جائے یہ ملک ہمارا ہے او م ہین اس کی حفاظت کریں گے ہم اپنی بقا کی جنگ خود لڑیں گے میں پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں آج ایک ہو جاؤ اگر آپ لوگ متحد ہو جاؤ تو ان کی گولیاں ختم ہو جائیں گی مگر ہمارے سینے ختم نہیں ہو نگے ۔سردار سلیم نے مزید کہا مقبول بٹ نے جوکام کشمیر کی آزادی کے لئے کیا اگر وہ جرم ہے تو میں ایسا جرم کرنے کی تجدید کرتا ہوں تمہاری یہ دھمکیاں ہمیں اپنی منزل سے دور نہیں کر سکتیں ہم ایل او سی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ہی رعایا سے دغا کر رہے ہیں ہماری رائلٹی بدمعاشوں کی جیب میں جا رہی ہے اشفاق احمد وانی اور میر اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ مقبول بٹ نے 8سال کی عمر میں ایک ٹرک کے آگے لیٹ کو کشمیر کی آزادی میں حصہ لیا اگر سکارٹ لینڈ یارڈ کو آزادی مل سکتی ہے تو کشمیر کو کیوں نہیں مل سکتی ۔کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے ۔کشمیر میں بننے والے دریاؤں کی رائلٹی کشمیریوں کو دی جائے ۔وسیم احمد سینئر رہنما جے کے ایل ایف نے مقول بٹ کی31ویں برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور عہد کیا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ۔ جرنلسٹ فاؤنڈیشن گلف ریجن کے جنرل سیکرٹری سردار عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرنلسٹ فاؤنڈیشن کشمیر کے درمیان کھینچی گئی خونی لکیر کو رد کرتی ہے اور جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کا فورمدونوں طرف کے صحافیوں کے لئے کھلا ہے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوری جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme