پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازآج سے ہوگا

Published on February 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

001
لاہور۔۔۔ پنجاب بھر میں تین روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز16 فروری (آج)سے ہو رہا ہے جس کے لئے محکمہ صحت پنجاب نے پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے 40 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ویکسینیٹرز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ صوبے کے داخلی وخارجی راستوں،بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،موٹرویز اور ائیرپورٹس پر سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرزپر بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes