ایف بی آر نے واپڈا کو ٹیکس جمع نہ کروانے پر نوٹس بھیج دیا

Published on February 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

123لاہور (یو این پی) ایف بی آر نے ٹیکس جمع نہ کروانے پر واپڈا کو نوٹس بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر ایف بی آر نے واپڈا کو نوٹس بھیج دیا ہے جبکہ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس جمع نہ کروانے پر واپڈا کے اکاﺅنٹس بھی منجمند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ واپڈا کے ذمہ 6 ارب 43 کروڑ واجب الادا ہیں جبکہ دوسری جانب واپڈا ہر ماہ 5 ارب 95 کروڑ روپے کی بجلی این ٹی ڈی سی کو بیچتا ہے جبکہ ٹیکس جمع نہیں کرواتا۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ واپڈا کے افسران ٹیکس جمع نہیں کرواتے اور بنکوں سے انٹرسٹ کی رقم ہڑپ کر جاتے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر واپڈا نے ٹیکس جمع نہ کروایا تو اسے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا جبکہ ایف بی آر واپڈا کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کرے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme