کراچی(یو این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی ایک اور اہم اعزاز اپنے نا م کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ میں400 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 8000 رنز کاہندسہ بھی عبور کرنے والے ہیں ۔ 8000رنز پورے کرنے کیلئے مزید 30 رنز اور 400 وکٹیں پوری کرنے میں 7 وکٹیں درکار ہیں ۔ امید کی جا رہی ہے کہ شاہد آفریدی اس ورلڈ کپ میں اس منفرد ریکارڈ کو اپنے نام کرلیں گے۔