اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

images
اسلام آباد(یواین پی) گزشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کو یونیورسٹی کے آفیسرز کالونی پارک میں مالٹے کا پودا لگا کر سال 2015ء کے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار /چئیرمین شعبہ زرعی سائنسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ٗ سینئر اساتذہ ٗ آفیسرز اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے یونیورسٹی کالونی پارک میں مالٹے اور گریپ فروٹ کے پودے لگائے۔ شجر کاری مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنسسز نے کیا تھا۔ مہم کے پہلے دن ڈیڑھ سو150۔پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ پودے اور پھول صحت مند ماحول کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں موجود اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے ہر علاقے میں ضلعی سطح پرنہ صرف خود شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے گی بلکہ ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ کو بھی اس مہم میں شامل کرے گی۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ شعبہ زرعی سائنسسز کے زیر نگرانی یونیورسٹی کے مالیوں کی انتھک محنت اور کام سے لگن کی وجہ سے یونیورسٹی مقامی سطح پر ہر سال دوبار منعقد ہونے والی پھولوں کی نمائشوں میں سمال آرگنائزیشنز میں اول پوزیشن حاصل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا شعبہ زرعی سائنسسز باالخصوص مالی کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے یونیورسٹی کیمپس کو پودوں ٗ پھولوں اور درختوں سے سجادیا ہے اور ملک کے ہر حصے سے آنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایک پر امن ٗ خوبصورت اور صحت مند ماحول پیدا کردیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme