بھارتی دلہن نے دولہے کو چھوڑ کر مہمان سے شادی کرلی

Published on February 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 918)      No Comments

022
نئی دلی (یو این پی) شادی کے موقع پر دولہا اور دلہن والوں کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات بھی ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں طرف سے تلخی کا اظہار بھی ہوجاتا ہے مگر بھارت میں ایک شادی کے دوران کچھ ایسی سخت تلخی ہوگئی۔پچیس سالہ جگل کشور اور 23سالہ اندرا کی شادی بخیروعافیت سرانجام پارہی تھی کہ ورمالا کی رسم (جس میں دولہا دلہن کو ہار پہناتا ہے) کے دوران دولہے کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر آرہا۔ دولہے کی حالت دیکھ کر دلہن شدید مشتعل ہوگئی۔ دولہا والوں کی دھوکہ بازی سے مایوس اور مشتعل ہوکر دلہن نے سب مہمانوں کے سامنے اعلان کیا کہ وہ اس قسم کے فریب کاروں سے ناطہ نہیں جوڑنا چاہتی اور مہمانوں پر نظر ڈالتے ہوئے ایک نوجوان ہرپال سنگھ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ کیا وہ اس کا دولہا بننا چاہتا ہے۔ نوجوان اس اچانک رونما ہونے والی صورتحال کے لئے تیار نہ تھا اور کچھ ابتدائی گھبراہٹ اور ہچکچاہٹ کے بعد اس نے بالآخر ہاں کہہ دی۔ اس موقع پر پنڈت بھی دلہن کے فیصلے سے متفق نظر آیا اور اس نے فوری طور پر شادی کا جنتر منتر مکمل کیا اور نیا جوڑا سات پھیرے لے کر ایک دوسرے کا جیون ساتھی بن گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy