ٹوکیو ۔۔۔ جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں جمعہ کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ چند روز قبل جاپان میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تاہم اس سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔