فریدہ پنٹو آؤٹ، انوشکا شرما ’’این ایچ 10‘‘ میں مرکزی کردار کریں گی

Published on October 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

\"9\"

مبئی۔۔۔ یش راج فلم کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم ’’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کیریئیر شروع کرنیوالی انوشکا شرما جو ان دنوں فلم ’’بمبئی ویلوٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فریدہ پنٹو کی جگہ فلم ’’ این ایچ 10‘‘ میں جاسوس حسینہ کا مرکزی کردار اد اکریں گی۔
اطلاعات کے مطابق فلم ’’ سلم ڈاک ملینیئر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ادکارہ فریدہ پنٹو نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا مگر انھوں نے وقت کی کمی کے باعث کام سے معذرت کرلی۔ اب اطلاعات ہیں کہ انوشکا شرما اس فلم میں جاسوس حسینہ کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔ نودیپ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے ساتھ رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ایچ این 10جس کا مطلب نیشنل ہائی وے نمبر 10کی شوٹنگ اگلے برس جون سے شروع ہو گی۔ اس سلسلہ میں انوشکا شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہدایتکار نودیپ سنگھ اور پروڈیوسر وکرما دتیہ نے مجھ سے اس فلم کے لیے رابطہ کیا ہے اس کا اسکرپٹ بہترین ہے میں نے ابھی اس فلم میں کام کرنے کی مکمل طور پر حامی نہیں بھری مگر میں نے انھیں انکار بھی نہیں کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں تلگو فلم ’’ گھبر سنگھ 2 ‘‘میں بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہوں اس فلم کی ہدایات سمپتھ نندی دے رہی ہیں جب کہ میرے مقابل تلگو فلموں کے سپر اسٹرا پون کلیان ہیرو کا کردار کررہے ہیں ۔اداکارہ کے مطابق یہ فلم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم گھبر سنگھ کا سیکوئل نہیں ہے ۔واضح رہے کہ انوشکا شرما ہدایتکار انوراگ کیشپ کی فلم ’’بمبے ویلوٹ‘‘ میں بھی رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں کے مطابق میری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ میں انوراگ کیشپ کی ہدایتکاری میں بننے والی کسی فلم میں کام کروں ۔بمبے ویلوٹ میں کام کرنامیرے لیے ایک خواب جیسا تھا مگر اس کے پورے ہونے پر بہت خوش ہوں اداکارہ کا کہناتھا کہ اس فلم میں میرا کردار ایک گلوکارہ کاہے جب کہ رنبیر کپور ایک اسٹریٹ فائٹر کے روپ میں سامنے آئیں گے جب کہ روینہ ٹنڈن بھی ایک گلوکارہ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔
فلم میں کرن جوہر ،نصیر الدین شاہ ،کیکے مینن اور سدھارتھ باسو بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اداکارہ کے مطابق اس فلم کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ میں لیجنڈ اداکار عامر خان کے ساتھ فلم پی کے میں بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہوں اس فلم کے ہدایتکار اورپروڈیوسر راج کمار ہیرانی ہیں، شوشانگ سنگھ راجپوت ، رام سیٹھی اور بومن ایرانی بھی اس فلم میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ امریتا پوری کا ائٹم سانگ بھی اس فلم کا حصہ ہے اس فلم کو اگلے برس جون میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ عامر خان بہت سینئیر اداکار ہیں ان کے ساتھ فلم ’’پی کے‘‘ میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے انھوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی وہ بہت محبت کرنیوالے ادکار ہیں ۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں نے اپنی بھر پور پرفارمنس دکھانے کی انتہائی کوشش کی ہے جب کہ عامر خان کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور فلمساز راجکمار ہیرانی نے بھی میرے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔ واضح رہے کہ 24سالہ اداکارہ انوشکا شرما نے کیرئیر ماڈلنگ سے شروع کیا۔ 2008میں تین فلمیں سائن کیں ان میں اداکارہ کی فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ اور ’’بینڈ باجہ بارات ‘‘پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔ 2010میں فلم ’’بدمعاش کمپنی‘‘ کی۔ 2011میں فلم’’پٹیالہ ہائوس‘‘میں پرفارم کیا ۔ 2012 میں  فلم ’’ جب تک ہے جان ‘‘ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ، بہترین معاون اداکارہ کا زی سینما ایوارڈ ،بہترین رومانوی اور مزاحیہ اداکارہ کا اسٹارڈسٹ ایوارڈ سمیت بہترین معاون اداکارہ کے ایفا ایوارڈ جیتا جب کہ معاون اداکارہ کے اسکرین ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog