وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی ارشاد احمد آرائیں کی ملاقات

Published on February 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments

CM Punjab
پینے کے صاف پانی،پختہ سٹرکوں،تفریحی پارک اور کچی آبادیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی
بورے والا(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی ملاقات،وزیر اعلیٰ نے اڑھائی ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز منظور کر لیں،پینے کے صاف پانی،پختہ سٹرکوں،تفریحی پارک اور کچی آبادیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے حلقہ پی پی233سے مسلم لیگ(ن)کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاویز دیں کہ اُنکے حلقہ میں40مختلف سٹرکوں کی ازسرنو تعمیر کے لیے ایک ارب 27کروڑ کے فنڈز درکار ہیں،مال منڈی لاہور کے ساتھ آٹھ ایکڑ سرکاری اراضی پر ایک بڑا تفریحی پارک تعمیر کیا جائے جس کی لاگت 50کروڑ روپے آئے گی جبکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے30سے زائد نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اسکے علاوہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی،نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی خطیر رقم جاری کرنے کی تجویز دی وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی تمام تجاویز کو منظور کرتے ہوئے ان سکیموں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کروائی اور آٹھ ایکڑ پر مشتمل تفریحی پارک کی فوری تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کو فوری مکمل کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا جس پر آئندہ ماہ کام شروع ہو جائے گا اور یہ منصوبہ اسی سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت اڑھائی ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری کرے گی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ بلاشبہ ملک اس وقت دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے پوری قوم اور تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتیں پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں لیکن ان حالات میں بھی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور اُنکی مشکلات کے ازالہ سے ہرگز غافل نہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اس موقع پر چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题