مسجد حرام کے مؤذن علیل ہو گئے

Published on February 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

05
مکہ مکرمکہ(یو این پی) مسجد حرام کے مؤذن الشیخ احمد بصنوی اچانک خرابی صحت کی بنا پر اسپتال داخل کیے گئے ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ الشیخ بصنوی کے صاحبزادے فیصل نے بتایا کہ ان کے والد گذشتہ شام اچانک بیمار ہوئے جس پر ہمیں تشویش ہوئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابھی تک وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ انہیں جلد ہی ریاض میں شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل نے بتایا کہ ان کے والد الشیخ احمد بصنوی کو مسجد حرام میں اذان دینے کا اعزاز ورثے میں ملا۔ ان کے دادا عبداللہ بصنوی مرحوم بھی مسجد حرام میں مؤذن تھے۔ الشیخ احمد بصنوی نے اپنے والد ہی سے اذان کا طریقہ سیکھا اور بیت اللہ میں اذان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔ الشیخ احمد بصنوی کی علالت سے قبل کی آخری اذان کی ویڈیو فوٹیج ملی ہے جسے نشر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog