مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے چوہدری نذیر احمد آرائیں

Published on February 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

Nazir MNA
بوررے والا(یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کرکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے جس کے ثمرات کوعوام تک پہنچانے کیلئے وزیر اعظم نے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ انکے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو ریلیف ملے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں حلقہ انتخاب کے لوگوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری صغیر احمد رامے ، چوہدری ریاض اسلم ، سینئر مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم ، چوہدری فرخ اسلام ، ملک رحمت علی ، چوہدری عبدالرشید بگیانوالا، عبدالمجید نمبردار ، میاں احد شریف ، چیئر مین لیاقت علی ، منظور برکت ماڑی والا ، پی ایس او محمد شاہد ، فیا ض قاسم ، محمد رمضان ،محمد شہزاد ، حافظ رضوان عابد ،فاروق ، ارشاد احمد آرائیں (گگو منڈ ی ) اسلم جمال اور دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا حلقہ این اے 167میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اربوں روپے مالیت کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے جبکہ ان کی سفارش پر میپکو ڈویژن بوریوالا نے اے ، ڈی بلاک ، ریل بازار، اور گگو منڈی میں 100/200 واٹ کے پرانے ٹرانسفارمر اتار کر نئے نصب کر دیئے ہیں جن سے گر میوں نے میں آنے والے بلا تعطل ان علاقوں کو بجلی کی سپلائی جاری رہ سکے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes