رانا بھگوان داس کا انتقال پاکستان کیلئے سانحہ عظیم ہے،ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

Published on February 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

ana
اسلام آباد (یواین پی)پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی ایم این اے نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ رانا بھگوان داس کے انتقال کو پاکستان کیلئے سانحہ عظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفات کی اطلاع ملنے سے ملک بھر کی ہندو کمیونٹی سکتے کی سی حالت میں ہے۔ وہ مرحوم کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر رمیش نے مرحوم کی خدمات کو اعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا بھگوان داس جیسی ایماندارشخصیت پوری قوم کیلئے بجا طور پررول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مرحوم رانا بھگوان داس کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمیشنر نامزد کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا انکی ایمانداری کی عکاسی کرتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمارکے بقول رانا بھگوان داس نے معذرت کی وجہ اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنا بتائی تھی، پاکستان ہندوکونسل کا بھی مطالبہ تھا کہ لیاقت نہرو سمجھوتے کے تحت رانا بھگوان داس کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ مقرر کیا جائے، سوگوار ڈاکٹر رمیش کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرحوم رانا بھگوان داس کا ماننا تھا کہ انسان کے کام اسکے کیے گئے اچھے کام ہی آتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو مالک کی مرضی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے رانا بھگوان داس کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题