اسلام آباد۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے جسٹس بھگوان داس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس بھگوان داس کا سن کر سخت افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے جسٹس بھگوان داس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس بھگوان داس ایک انتہائی قابل احترام شخصیت تھے اور ایک بڑے انسا ن تھے جو لوگوں کے لئے امید کا باعث بنتے تھے۔ انہوں نے ایک ایسی مثال قائم کی کہ لوگ انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتے تھے۔ ایسے وقت جبکہ مہارت اور قابلیت کم پائی جاتی ہے جسٹس بھگوان داس کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے دعا کی۔