جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے وفد کی وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات

Published on February 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

IMG_20150224_153725
اسلام آباد (یو این پی ) جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے وفد نے وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الحسیب عظیم پنہوار سے ملاقات کی۔ وفد میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ذوالفقار علی ملک، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری لالہ ثناء اللہ بھٹی اور جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے وکلاء ونگ کے راجہ محمد جاوید جنجوعہ ایڈووکیٹ شامل تھے۔ ملاقات کے موقع پر پنجابی کے معروف لکھاری و شاعر کلیم شہزاد بھٹی بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے بیرونِ ملک مقیم عہدیداران و ممبران کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کی گئی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز زیرِ غور لائی گئیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحسیب عظیم نے صحافیوں کے لیے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور وزارتِ خارجہ کے ذریعے عالمی صحافتی تنظیموں سے روابط استوار کرنے کے حوالے سے بھی مثبت اشارہ دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes