عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،شہباز شریف

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

01
اسلام آباد۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔صوبے میں امن عامہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں نئی جہتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پولیس امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔ شرپسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے مربوط انٹیلی جنس سے استفادہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔وہ آج یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ایم پی اے رانا ثناء اللہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ضروری سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا متفقہ لائحہ عمل ہے ۔دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمدکے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے فوری اور موثر فیصلے کرکے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ادار ے ان اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے مربوط کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ صوبے میں بعض قوانین میں ضروری ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم اور وال چاکنگ پر پابندی کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes