اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ یہی بیماریاں اقتدار کی منتقلی اور جمہوریت کی بنیادوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس ضمن میں موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہیے، وہ سینیٹ کے الیکشن میں خفیہ رائے کی بجائے شو آف ہینڈ کی مجوزہ آئینی ترمیم پر تبصرہ کر رہے تھے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس مسئلے نے پارلیمنٹ کی ساکھ اور جمہوری عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب وقت ہے کہ مسئلہ کا کلی طور پر خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ مختلف سطح پر کی جاتی ہے جس کو کلی طور پر ختم کیا جانا چاہیے نہ کہ ہم ٹکڑوں میں حل نکالیں۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو ختم کرنے کا حکومت کو جو احساس ہوا وہ محض الفاظ کی جادوگری سے نہیں بلکہ انتخابی اصلاحات کی طرف پہلا سنجیدہ اقدام ہوگا۔ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو وہ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بوڑد لے کر نہ صرف سینیٹ بلکہ قومیا ور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کا راستہ روکا جا سکے