سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں شدید برف باری معمولات زندگی مفلوج

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

05
ریاض ۔۔۔سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں شدید برف باری کے بعد سیکیورٹی چوکس کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں شدید برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور حکام کی جانب سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے صحت اور سیکیورٹی کے اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس کے ادارے نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موسمی شدت سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی پیروی کریں اور بے جا ڈرائیونگ سے بھی گریز کریں۔دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد برف باری کا نظارہ کرنے تبوک کا رخ کررہی ہے جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题