عوامی ایشوز کی سیاست کریں گے اور ثابت کریں گے کہ پی پی پی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے نتاشہ دولتانہ

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 823)      No Comments

ND
لڈن(یواین پی) عوامی ایشوز کی سیاست کریں گے اور ثابت کریں گے کہ پی پی پی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،بہاولپور میں کنوینشن کے بعد جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے ،نتاشہ دولتانہ صدر پی پی پی خواتین ونگ جنوبی پنجاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ کی صدر محترمہ نتاشہ دولتانہ نے لڈن پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،انہوں نے کہا کہ ہر دور میں کسی نہ کسی نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے دعوے کئے لیکن اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے اور عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی محبت نہ نکال سکے ،نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے عوام کی خدمت کی بنیاد رکھی تھی جو اب تک رواں دواں ہے ،اور پیپلز پارٹی ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے جس نے ملک وقوم کی خدمت کیلئے جانیں قربان کی ہیں ،محترمہ نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ قائدین نے عوامی خدمت کیلئے مجھے جس عہدے پر سونپا ہے میں احسن طریقہ سے اپنی ذمہ داری نبھاؤں گی ،انہوں نے کہا کہ 2مارچ کو بہاولپور میں کنوینشن کے بعد جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کردیں گے اور تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی پنجاب ورکر کنوینشن کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کیلئے خاص اقدامات کررہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy