بورے والا(یواین پی)چھ نامعلوم مسلح ڈاکو پولیس چوکی سے ملحقہ آٹو سٹور سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار،پولیس خواب غفلت کے مزے لوٹتی رہی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں457ای بی کا رہائشی زمان خالد انصاری پولیس چوکی 457ایبی سے ملحقہ واقع اپنی آٹو سٹور کی دوکان بند کرکے دوکان میں ہی سو گیا کہ نصب شب کے بعد چھ نامعلوم مسلح ڈاکو اُسکی دوکان کا لاک توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر دوکان میں موجود یک لاکھ سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر اُسے دوکان میں بند کرکے فرار ہو گئے قابل ذکر امر یہ ہے کہ دوکان سے ملحقہ تھانہ صدر کی پولیس چوکی457ای بی کے اہلکار دوران ڈکیتی خواب غفلت کے مزے لوٹتے رہے اور انہیں کانوں کان خبر نہ ہوئی واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی لیکن تاحال ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔