کویت ،مختلف مذہبی ، سیاسی تنظیموں کے عہدیداران کے اعزاز میں شاندارعشائیہ کا اہتمام

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

NewUNN
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کا صحافی برادری اور مختلف مذہبی ، سیاسی تنظیموں کے عہدیداران کے اعزاز میں شاندارعشائیہ کا اہتمام۔ پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیراہتمام گرینڈ محفل حمدونعت کا باقاعدہ اعلان اور پریس بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکویت کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار عشائیہ کاانعقاد کیا گیا ۔جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صحافی برادری ، مذہبی ، سیاسی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری صہیب انجم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعدپاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کے صدر شہزاد احمد اور سینئرنائب صدر رانا محمدافضل شافی نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان قرات و نعت کونسل کا تعارف میڈیا اورتمام لوگوں سے کرایااورپاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور مزید بتایا کہ پاکستان قرآت و نعت کونسل 16اپریل بروز جمعرات 2015کو ایک گرینڈ محفل حمدونعت سجانے جارہی ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات مختلف ممالک سے تشریف لا رہے ہیں۔جس میں صف اول کے نقیب صاحبزادہ تسلیم احمدصابری ، بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج محمداویس رضا قادری،انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ قاری جاوید اختریوکے، ثناء خواں محمدسہیل قادری یوکے، ننھا ثناخوان مصطفی ﷺ محمدحمزہ ظفرعلی سہروردی ہالینڈسے تشریف لارہے ہیں۔رانا محمدافضل شافی نے اس موقع پر موجود تمام افراد کو دعوت دی کہ آپ سب لوگ بھی پاکستان قرآت و نعت کونسل کے شانہ بشانہ چل کر اس کونسل کے پروگراموں کو کامیاب کرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان قرآت و نعت ایک فردواحد کی جماعت نہیں بلکہ یہ آپ سب کی اپنی جماعت ہے۔ اور میں آپ لوگوں سے امید رکھتا ہوں کہ آپ اس تنظیم کے پروگراموں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہمیں اپنی آراء اور تجاویز دے کر ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ اس کے جواب میں میڈیا اور وہاں پر موجود دوسری دینی، مذہبی اورسیاسی تنظیموں کے عہدیداران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس کے بعد محفل کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان پاکستان قرآت و نعت کونسل کے سرپرست اعلی محمدعارف بٹ نے اپنے خوبصورت انداز میں کیا اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کے بانی عرفان عادل نے کہا کہ پاکستان قرآت و نعت کونسل آئندہ بھی محفل حمدونعت کا باقاعدہ انعقاد کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت کا منشور صرف اور صرف آنے والی نسلوں میں قرآت، نعت و فن نقابت کو اجاگرکرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر قاری خلیل احمدچشتی نے خصوصی دعاکروائی۔پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں پاک میڈیا ،پیغام صبح ڈاٹ کام، ووپ میڈیا، پاکستانیز ان کویت، نئی روشنی، نیا بول ،ڈیلی کائنات، گجرات لنک کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں خالد نور، خلیل الرحمن، محمدندیم اکبر، محمدعمر،ملک عاطف بشیر، شہزادبٹ، ریاض انجم، حاجی جاویداقبال،عاطف صدیقی، شاہداقبال کے علاوہ دیگر شخصیات جن میں ملک نورمحمدپاکستان ویلفیئرٹرسٹ، عاطف الرحمن، اشفاق سیالوی، منیراحمدگجر، چوہدری عثمان اصغر، انجینئراعجازرانجھا،مختاراحمد، ملک عثمان، سیدسجادعلی،خالدچوہدری انجمن غلامان مصطفی ﷺ، میاں محمدفاروق، شکیل احمد،محمدسرورشالیمار ہوٹل،محمدشعیب اور پاکستان قرآت ونعت کونسل کویت کے عہدیداران جن میں طارق علی محسن، رانا شہزادصادق، عرفان اعظم کیانی، بشیرتارڑ، عابد ملک، نبیل راجپوت، محمدقمرنظامی، طارق جندران، الف دین جندران، دلنواز، زبیراحمد ،قاری صہیب احمد، وقار مصطفائی بھی شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog