اسلام آباد۔۔۔رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، ماروی میمن نےگفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جس اعتماد کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، یہ غریب طبقے کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کو آگے لے جانے کی کوشش کروں گی، اس پروگرام کو دنیا میں بھی سراہا گیا ہے۔