پاکستان سنہری مواقع کی سرزمین ہے، جرمنی پاکستانی نوجوانوں کی خداداد صلاحتوں کا قدردان ہے، جرمن سفیر کا پاکستانی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے مابین موبائیل سوفٹ ویئر مقابلے سے خطاب
Published on February 26, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 1,329) 3 Comments
اسلام آباد (یو این پی) جرمن سفیر ڈاکٹر سائرل نن نے پاکستان کو سنہری مواقع کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مختلف تقریبات میں اعلیٰ درجے کے ذہین فطین پاکستانیوں سے تبادلہ خیال کرکے بذاتِ خود مشاہدہ کیا ہے، وہ بطور مہمانِ خصوصی کے ڈبلیوآئی سی کے ہائی ٹیک سولوشنز کے زیراہتمام پاکستانی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے مابین موبائیل سوفٹ ویئر مقابلے سے خطاب کررہے تھے، جرمن سفیر نے ڈبلیوآئی سی کے ہائی ٹیک سولوشنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور جرمنی پاکستانی عوام میں پائے جانے والی خداداد صلاحتوں کا قدردان ہے، اس موقع پرمیزبان ڈبلیوآئی سی کے ہائی ٹیک سولوشنز کے سربراہ وسیم رفیع نے اپنی تقریر میں نوجوان طلباء و طالبات کے ٹیلنٹ کے حوالے سے کہا کہ سوفٹ ویئر مارکیٹ میں نت نئے آئیڈیاز کی بدولت پاکستان عالمی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے، انہوں نے اس حوالے سے گراس روٹ لیول پر پالیسی سازی کی ضرورت کی نشاندہی کی۔ تقریب سے مختلف یونیوسٹیوں کے طلباء و طالبات سمیت اعلیٰ حکومتی افسران اور ٹیلی کام ، بینکنگ سیکٹر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 112
Related
R/sir
Can you guide me please
Assalimo allakyum
mery age 58 sal hay ma German jana chataya houn. kis tra possible ho ga,,, kindly mjy gide karayan. bhot meherbanmy ho ge